The news is by your side.

Advertisement

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ؛ پاکستان کا ردعمل آگیا

پاکستان نے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ‏حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر کے ابھا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں نے نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا جس ‏کے ‏نتیجے میں ایک سویلین طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا۔

عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ عرب اتحاد نے بیان میں ‏‏کہا ہے کہ بین الاقوامی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ‏‏ایک جنگی جرم ہے۔

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی


حملے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حوثی عسکریت پسندوں کےحملوں ‏کی سخت مذمت کرتاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اورامن کو ‏خطرات لاحق ہیں، پاکستان فوری طورپرایسےحملےروکنےکامطالبہ کرتاہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ اظہاریکجہتی کرتاہے۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کے روز عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے بارودی مواد سے لدے ڈرونز کو مار ‏‏گرایا تھا۔

امریکا، یو اے ای ، پاکستان اور عرب کونسل سمیت کئی ممالک نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید ‏‏مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ سعودی سرزمین پر حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں