تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‏’حملہ آوروں نے کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے’‏

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ حملہ آور وں نے کالے جھنڈے اٹھائے ‏ہوئے تھے فائرنگ ہوئی ، پتہ نہیں کیسے بچ گئے میرا ڈائیور زخمی ہے۔

اےآروائی نیوز سےخصوصی گفتگو وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا کہ کوہاٹ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ‏گیا تھا تو واپسی پر میری گاڑی پر حملہ کیاگیا فائرنگ ہوتےہوئےمیں نےاپنی آنکھوں سےدیکھا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کاحلیہ مختلف قسم کاتھاپولیس پربھی حملہ کیا حملہ آوروں کاحلیہ ‏کہیں سےکسی سیاسی جماعت کےکارکنان کانہیں تھا انہوں نےکالےجھنڈے اٹھائےتھےجو کسی ‏سیاسی جماعت کےنہیں لگتے۔

شبلی فراز نے کہا کہ کچھ موٹرسائیکل سواروں نےمیری گاڑی کاپیچھا بھی کیا فائرنگ ہوئی، حملہ ‏آوروں نے میری گاڑی کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مارا پتہ نہیں کیسے بچ گئے ،میرا ڈائیور زخمی ‏ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ‏سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے وفاقی وزیرشبلی فراز پر حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

صادق سنجرانی نے سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ شبلی فراز نے ‏بتایا کہ الحمدللہ میں خیریت سےہوں حملےمیں ڈرائیور شدیدزخمی ہے۔

Comments

- Advertisement -