The news is by your side.

Advertisement

اسٹاک ایکس چینج پر حملہ، بلوچستان کی حکومت سندھ کو مکمل معاونت کی پیشکش

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اسٹاک ایکس چینج پر حملے کے بعد حکومت سندھ کو مکمل معاونت کی پیشکش کردی اور کہا ہماری فورسز ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا بلوچستان حکومت اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی مذمت کرتی ہے، دشمن پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو مکمل معاونت کی پیشکش کرتے ہیں، ہماری فورسز ہمیشہ کی طرح دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، مئی سےجون کےوسط تک 30 فیصد کی اوسط سے کیس رپورٹ ہورہے تھے۔

ان کا کہنا تھا گزشتہ 2ہفتوں سے 18 فیصد اوسط سے کیس رپورٹ ہورہے ہیں، ممکنہ طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری کی وجہ سے کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹےتک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کاکہنا تھا کہ ہلاک چار دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ سے نکلا ہے جبکہ مزید دہشتگردوں کی شناخت کےلئےنادراکی مدد لی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں