تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

کوئٹہ: چرچ پر حملہ مذہبی انتشار کو ہوا دینے کی کوشش ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مسیح برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے اور مذہبی انتشار پھیلانے  کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آرمی چیف کا بیان جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھاکہ کوئٹہ گرجا گھر پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے اور یہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے، چرچ حملہ مذہبی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ہے جسے ہم سب کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ : چرچ میں دھماکہ اور فائرنگ‘ 8 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی

واضح رہے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع گرجا گھر میں آج صبح دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ زرغون روڈ پر واقع گرجا گھر پر2 دہشت گردوں نے حملہ کیا ، ایک دہشت گرد کو ڈیوٹی پر  تعینات پولیس اہلکار نے  موقع پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا جبکہ دوسرا حملہ آور  گرجا گھر میں داخل ہوا اور اُس نے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔

عینی شاہدین کے مطابق دعائیہ تقریب کے دوران اچانک زور دار دھماکے کی آواز آئی اور پھر فائرنگ شروع ہوگئی تھی، مسلح حملہ آوروں نے کئی افراد کو چاقو مارکر بھی زخمی کیا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جبکہ جائے وقوعہ پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -