تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پیرس میں پولیس پرحملے کی کوشش، حملہ آورہلاک

پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس پر حملے کی کوشش کرنے والا مسلح حملہ آور ہلاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کے معروف علاقے شانزے لیزے میں سفید رنگ کی کار میں موجود شخص نے پولیس وین کو ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور حملہ آور بھی اس آگ میں بری طرح جھلس گیا۔

پولیس نے اکتیس سالہ حملہ آور کو اپنی تحویل میں لے لیا جس کے پاس مبینہ طور پر اسلحہ بھی موجود تھا، غیرملکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی پولیس نے حملہ آور کو کسی کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کردیا۔

فرانس کے وزیر داخلہ گیرارڈ کولمب نے کہا ہے کہ شانزے لیزے میں جس کار کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی اس میں اتنا ہتھیار اوردھماکا خیز مواد موجود تھا جو گاڑی کو دھماکے سے اڑانے کے لیے کافی تھا۔

پیرس کے پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس میں دہشت گردی کے پہلو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں، لندن: دہشت گرد کا نمازیوں‌ پر حملہ، 1 شہید، 10 زخمی


یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی لندن میں ایک دہشت گرد نے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھادی، ایک نمازی شہید اور کم از کم 10 زخمی ہوگئے، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا، اس کی شناخت کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -