تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تیل کی تنصیبات پر حملے یمن سے نہیں ایران سے ہوئے، سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب نے آرامکو تیل کمپنی پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون اور میزائل کی باقیات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہے یہ ایرانی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ریاض میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو ڈرون اور میزائل کے ٹکڑے دکھائے۔سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ایرانی ڈیلٹا ونگ نے کروز ڈرون اور کروز میزائل سے حملے کیے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حملہ شمال کی جانب سے کیا گیا اور اس پر کوئی سوال نہیں بنتا کہ حملوں کو ایران کی معاونت حاصل تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ حملہ یمن کی جانب سے نہیں کیا جا سکتا۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل کے کل 25 حملے یمن سے نہیں بلکہ ایران سے کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -