اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

جب گانا شروع کیا تو پورے خاندان نے مخالفت کی: عطااللہ عیسیٰ خیلوی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان کے لیجنڈ فوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا خاندان ان کے گلوکاری کے خلاف تھا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے کیریئر کے آغاز میں درپیش چیلنجز سے متعلق کہا کہ میرے پورے خاندان نے میرے گانے کی مخالفت کی، خاص طور پر رشتہ دار جو اب میری کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ والد گانا گانے پر مارا کرتے تھے لیکن مجھے میری والدہ نے بتایا کہ والد بھی چھپ چھپ کر میرے گانے سنتے تھے۔

- Advertisement -

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبتوں کا احسان مند ہوں، دور دراز ملک فجی بھی گیا وہاں بھی پاکستانی موجود ہیں۔

فوک گلوکار نے کہا کہ جلد پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز کر رہا ہوں، میں کسی ٹرک کے پیچھے اپنی تصویر دیکھوں تو رک کر گلے ملتا ہوں، سوشل میڈیا نے نئے گلوکاروں کیلئےکام آسان کر دیا ہے۔

سات مختلف زبانوں میں50 ہزار سے زائد گیت گا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نامور گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی 19 اگست 1951 کو ضلع میانوالی کے علاقہ عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے۔

1972 میں پہلی بار ریڈیو پاکستان پر گانا سنایا تو ان کی آواز کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر پاکستانی گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کا نام 1994 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں