ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل، خبریں بے بنیاد ہیں، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل، خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اورنہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے کا تاثر بالکل غلط اور غیر حقیقی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں رعایت دینے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عوام کو حقائق کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے
ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں