پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

آپ کو کسی نے جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے، عطا اللہ تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ عمران خان کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ایسی تحریک پر تمام مقدمات میں درخواست ضمانتیں واپس لی جاتی ہی، تو کیا عمران خان ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟

(ن) لیگی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ممنوعہ فنڈنگ، سائفر اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جائیں گی اور کیا دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟

جیلیں بھر کر ان کا شوق پورا کر دیتے ہیں، عمران خان

عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس صرف دو راستے ہیں، ایک راستہ ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا ہے اور دوسرا ہم نے فیصلہ کیا ہے سڑکوں پر احتجاج سے بہتر ہے جیل بھرو تحریک شروع کر دی جائے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جیلیں بھر کر ان کا شوق پورا کر دیتے ہیں، میں جلد کال دوں گا سب تیاری کریں، میری کال پر سب نکلیں گے اور سارے لوگ گرفتاریاں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیلیں بھر دیں گے، ان کو بھی پتا چل جائے کہ قوم کس طرف کھڑی ہے، اگر آج نہیں جاگیں گے تو جس رخ پر نکلیں گے سب ذمہ دار ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں