تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کے الیکٹرک ویئر ہاؤس میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد پولیس نے لاکھوں روپے سامان کی ڈکیتی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کےالیکٹرک ویئرہاؤس میں ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے واقعے سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گلستان جوہر میں واقع کے الیکٹرک کے ویئر ہاؤس میں ڈکیتی ہورہی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  اسٹریٹ کرائم میں ملوث‌ چار مطلوب گینگ ممبران گرفتار

ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے چار موٹر سائیکلیں، بڑی تعداد میں سلور وائر اوردیگر سامان برآمد ہوا، واقعے کے بعد ملزمان کے مزید ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ واقعے میں دس سے بارہ افراد ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کی جانب سے دئیے جانے والے بیان کی روشنی میں مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -