اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

گندے انڈوں سے بیکری آئٹمز کی تیاری کا بڑا منصوبہ ناکام ،50 ہزار انڈے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: گندے انڈوں سے بیکری آئٹمز کی تیاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 50 ہزار انڈے برآمد کر کے تلف کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

جی ٹی روڈ طبروق اڈہ پر خراب اور بدبودار انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ کر ہزاروں کلوگرام غیر معیاری بیکری مصنوعات کی تیاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گاڑی سے ہیچری کے 50 ہزار مسترد شدہ اور بدبودار انڈے برآمد کیے، ان مضرِ صحت انڈوں کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا تاکہ انہیں استعمال میں نہ لایا جا سکے۔

کارروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ یہ کارروائی ان کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ "ان گندے اور بدبودار انڈوں کو مختلف فیکٹریوں میں کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرناک ثابت ہو سکتے تھے۔”

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں خوراک کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں