The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کیخلاف بینرز لگانے کی کوشش ناکام، مخالفانہ بینرز نذر آتش کردیئے گئے

راولپنڈی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف بینرز لگانےکی کوشش ناکام بنادی گئی ، کارکنان نے  مخالفانہ بینرز اتار کر نذر آتش کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عمران خان کیخلاف بینرز لگانے کی کوشش پی ٹی آئی کارکنان نے ناکام بناتے ہوئے مری روڈ پر لگے مخالفانہ بینرز اتار کر نذر آتش کردیئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج پر پولیس نے پینا فلیکس سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی رہنما حنیف عباسی کیخلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی ماجد حسین نے کہا کہ مخالفین انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آج ہر صورت میں ریلی نکالی جائے گی۔

یاد رہے اس حوالے سے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبابینرز لگائےگئے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی چاہتے ہیں ،تحقیق کی جائےاس کےپیچھےکون ہے، حالات خراب ہوئےیا نقصان پہنچا تو ذمہ دارامپورٹڈحکومت ہوگی۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں