جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

طورخم بارڈر پر اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : طورخم بارڈر پر اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اکیس ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز  نے طورخم پر اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایس ایم جی اور رائفل کے 21 ہزار سے زائد کارتوس سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

یہ مشکوک کھیپ کسٹمز اسٹیشن طورخم پر کارگو کی معمول کی جانچ پڑتال کے دوران سامنے آئی، بظاہر خالی گاڑی رجسٹریشن نمبر TAH-027 کو تفصیلی اسکیننگ کے لیے این ایل سی امپورٹ ٹرمینل منتقل کیا گیا۔

اسکین شدہ تصاویر میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ گاڑی کی مکمل تلاشی لینے کے نتیجے میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

اس واقعے کو عوام اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ اور منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

کسٹمز حکام قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے تمام ممکنہ پہلوؤں کے حوالے سے جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایف بی آر اسمگلنگ اور بدعنوانی کےخاتمے اور قومی محصولات کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں