کراچی : کیش وین کے ذریعے بلوچستان سے کراچی غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی موچکو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کیش وین کے ذریعے بلوچستان سے کراچی غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے وین سے ایک کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار روپے نقد اور غیر ملکی سگریٹ کے 8 ہزار پیکٹ برآمد کیے، کارروائی کے دوران سیکیورٹی کمپنی کے تین ملازمین سمیت چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار افراد میں ڈرائیور غلام مصطفیٰ، سپروائزر اسحاق، سیکیورٹی گارڈ رضا اور ایک چوتھا ملزم صدیق شامل ہیں۔
پولیس نے ضبط شدہ سگریٹ، بھاری نقدی اور گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


