پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اور قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چاندی اور قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کلو چاندی اور قیمتی آئی فون بر آمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چاندی اور قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دبئی سے آنے والے مسافر رضوان الطاف کے سامان کی اسکیننگ اور تلاشی کے دوران قابلِ اعتراض شے برآمد نہ ہوئی لیکن مسافر کے جوتوں کا غیر معمولی بڑا سائز اور جیبوں کا غیر معمولی طور پر بھاری ہونے پر جسمانی تلاشی میں ممنوعہ سامان برآمد کر لیا۔

کسٹمز جناح ایئرپورٹ نے بتایا کہ مسافر کی تلاشی میں ایک کلو چاندی اور قیمتی آئی فون بر آمد ہوئے، ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے ہے۔

کراچی:برآمد شدہ چاندی اور موبائل فونزکو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر کے مزید تفتیش جاری ہے

پاکستان کسٹمز بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسمگلنگ کی روک تھام اور کسٹمز قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مستعد ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں