The news is by your side.

Advertisement

ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ٹینکر ڈرائیور گرفتار

کراچی : سندھ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سائٹ سپر ہائی وے پر ایرنی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے شہر قائد میں ایران ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ناردرن بائی پاس پر ٹینکر کو روکا تھا۔

پولیس نے ٹینکر کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ ٹینکر میں 31 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل موجود ہے، جس پر اہلکاروں نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے گرفتار ملزم کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا تھا۔

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچ تحویل میں لیتے ہوئے 7 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں