جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر سرکاری ملازم کی جعلی این او سی پر کویت جانے کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر سرکاری ملازم کی جعلی این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مشکوک اور مبینہ طور پر جعلی این او سی پر بیرونِ ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافر کی شناخت سریش سوامی کے نام سے ہوئی ہے، جو پاکستانی پاسپورٹ اور کویت کے وزٹ ویزے پر سفر کر رہا تھا۔

امیگریشن کاؤنٹر پر جانچ پڑتال کے دوران مسافر نے خود کو ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان میں تعینات جونیئر آڈیٹر ظاہر کیا اور بیرونِ ملک سفر کے لیے اپنے ادارے کا این او سی پیش کیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ این او سی کے مندرجات اور اجراء کی تفصیلات مشکوک پائیں گئیں، جس سے دستاویز کے جعلی ہونے کا شبہ پیدا ہوا، ابتدائی پوچھ گچھ میں مسافر نے اعتراف کیا کہ مذکورہ این او سی اس نے اپنے کراچی کے رہائشی دوست رئیس گل کے ذریعے حاصل کیا تھا، جس نے سفر سے ٹھیک پہلے یہ دستاویز اسے فراہم کی تھی۔

سرکاری ضوابط کے مطابق کسی بھی سرکاری ملازم کے لیے بیرونِ ملک سفر اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے محکمانہ اجازت لازمی ہوتی ہے، تاہم مسافر اس کا کوئی تسلی بخش ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک این او سی، اس کے حصول کے مشتبہ طریقہ کار اور سرکاری ضوابط کی بظاہر خلاف ورزی کے پیشِ نظر سریش سوامی کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔

تاہم مزید تصدیق اور سخت قانونی کارروائی کے لیے یہ معاملہ اب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں