تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بچے کے اغوا کی کوشش، مارشل آرٹ کے ماہر نے 9 منٹ میں کہانی پلٹ دی

نیویارک: امریکی شہری نے حاضر دماغی اور مارشل آرٹس کی مہارت سے بچے کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے گنجان آباد جزیرے منتھاتن میں واقع میڈی سن پارک سے رواں ماہ کچھ لوگوں نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اغوا کی واردات 9 نومبر کی دوپہر تین بجے پیش آئی، اس دوران 33 سالہ برین کمیس لی نامی شہری وہاں موجود تھے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے جب منظر دیکھا تو اغوا کاروں سے خود ہی نمٹنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں اپنی دوست کے ساتھ پارک میں موجود تھا تو اسی دوران دیکھا کہ ایک شخص اسٹرولر  میں موجود بچے کو  ماں سے زبردستی چھیننے کی کوشش کررہا تھا اور خاتون سے جھگڑا بھی کررہا تھا، وہ سب کو یہ بتا رہا تھا کہ یہ بچہ میرا ہے‘۔

’میں بھی دیگر لوگوں کی طرح اُس شخص کو کھڑا ہو کر دیکھنے لگا، ماں چونکہ بچے کو جانے سے روکنے کی کوشش کررہی تھی تو اُس نے ماں کو اسٹرولر سے ہاتھ اٹھانے کا آخری موقع دیا‘۔

برین کا کہنا تھا کہ ’میں نے جب یہ منظر دیکھا تو محسوس ہوا کہ اس وقت کچھ غلط ہورہا ہے، جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس مسئلے میں کودا جائے اور خاتون کی مدد کی جائے‘۔

’میں نےبچے کو بچانے کے لیے اغوا کار سے بات کی تو وہ آپے سے باہر ہوا جس کے بعد میں نے اُس کے پیروں سے لپٹ کر اُسے دبوچ لیا، اور پھر میرے قابو میں آگیا‘۔

برین کا کہنا تھا کہ ’میں موے تھائی آرٹ اسپیشلسٹ ہوں، اس لیے اُس شخص کو زخمی نہیں کرنا چاہتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اُسے پہلی فرصت میں قابل کیا، جس کے بعد بچہ اغوا ہونے سے بچ گیا اور ماں اُسے اپنے ساتھ لے گئی‘۔

اس دوران پارک میں آئے کسی سیاح نے برین کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس کا دورانیہ 9 منٹ کا ہے، یعنی 9 منٹ میں شہری نے ایک بچے کو اغوا ہونے سے بچا لیا جس کے بعد وہاں پولیس آئی اور ملزم کو ہتھکڑیاں پہنچا کر اپنے ساتھ لے گئی، سب سے خوشگوار بات یہ تھی کہ واقعے میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -