وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کیلئے 6 ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی۔
فنڈز کے معاملے پر مشیر خزانہ شوکت ترین، ای سی سی اور کابینہ اقدامات پر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔
وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد کابینہ سے وزارت آئی ٹی کیلئے فنڈز کی منظوری خوش آئند ہے دو ارب روپے کا فنڈ آئی ٹی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کیلئے نقد انعامات کی مد میں 4 ارب روپے کی منظوری اہم قدم ہے وزارت آئی ٹی کے مطالبات پر فنڈز کی منظوری آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی راہ میں اہم سنگ میل ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی جانب اہم قدم ہے آئی ٹی واحد شعبہ ہے جہاں باعزت روزگار کے مواقع بے شمار اور آمدنی لامحدود ہے۔