بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، سات اسمگلروں کو گرفتار کرکے 625کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی انسداد منشیات کے آپریشن میں منشیات اسمگلنگ کو روکا گیا۔

آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 7 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 5 غیر ملکی اور 2 دہری شہریت رکھنے والے ہیں۔

منشیات غیرملکی کشتی سے اسمگل کی جارہی تھی، کارروائی میں کشتی سے 625 کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ 6 ارب 25 کروڑ روپے لگایا ہے۔

گرفتار اسمگلروں اور پکڑی گئی منشیات کو  مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام یا مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے ہردم چوکس اور پرعزم ہیں، ایجنسی سمندر میں امن وامان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمے داریوں کو نبھاتی رہے گی۔.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں