The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سے پارسل کے ذریعے ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: کوریئر آفس میں پارسل کے ذریعے ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اے این ایف نے 1 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں کارروائی کی اور کوریئر آفس میں پارسل کے ذریعے ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 1 کلو 300 گرام ہیروئن بمعہ پیکنگ میٹریل 23 عدد ویسٹ کوٹوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق پارسل حافظ آباد کے رہائشی ندیم مصطفٰی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، پارسل برطانیہ میں مقیم تنویر نواز نامی شخص کو موصول ہونا تھا۔

اے این ایف نے برآمدشدہ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں