تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی میں نادرسکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: شہر قائد میں دوسری اور چوتھی صدی عیسوی کے نادر سکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پوسٹ آفس میں نادر سکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، کسٹم عملے نے پارسل سے 18 نادر سکے برآمد کرلیے۔

کسٹم حکام کے مطابق پانچ سکے کوشان دور، دوسری اور چوتھی صدی عیسوی اور دو سکے اسلامی ادوار کے ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایک پارسل سے سلطنت عثمانیہ دور کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے جسے لاہور سے ترکی کے لیے بک کرایا گیا تھا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات کی اسمگلنگ ناکام ، ملزم گرفتار

ادھر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نیاز محمد خان کے قبضے سے 400 گرام میتھی مفیتیمین برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق ملزم پرواز ای کے 615 سے اسلام آباد سے بحرن براستہ دبئی جارہا تھا، ملزم کا تعلق مردان سے ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -