بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم الاحرارگروپ نے قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : کالعدم تنظیم تحریک طالبان الاحرار گروپ نے شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، شجاع خانزادہ نے زندگی میں ہی الاحرار کے بارے میں چشم کشا انکشاف کیا تھا، شجاع خانزادہ نے بتادیا تھا کہ کالعدم الاحرار کا تعلق را سے ہے۔

شجاع خانزادہ نے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ میں جام شہادت نوش کیا، شجاع خانزادہ نے اپنی زندگی میں جس شجاعت سے دہشتگردوں کو للکارا وہ دیدنی تھا، شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان الاحرار گروپ نے قبول کرلی ہے، شجاع خانزادہ نے اپنی زندگی میں ہی الاحرار گروپ کے بھارت سے تعلقات کا پول کھول دیا تھا۔

شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف را موجود ہے۔


 شجاع خانزادہ کےڈیرے پرخود کش حملے کا مقدمہ تھانہ رنگو میں درج


 

اٹک میں وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرخود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ رنگو میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک حملہ آور کے جسم کے اعضا مل گئے، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فرانزک لیب بھجوا دیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے میں خود کش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں رنگو تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل ، دہشتگردی کی دفعات شامل گئیں ہیں۔

مزید پڑھیئے : وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سمیت 19 افراد خودکش حملے میں شہید

دوسری جانب خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہیں، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے شواہد اور سیل فون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک حملہ آورکے جسم کے مختلف اعضا مل گئے ہیں، دوسرے حملہ آور سے متعلق تاحال شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں،  جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فارنزک لیب میں بھجوادیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیئے:   شہید شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، جنرل راحیل شریف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں