فیصل آباد: سیکیورٹی اداروں نےشجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دو ملزمان شعیب اور طارق کو فیصل آباد سے گرفتارکرلیا۔
اٹک میں وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دو ملزمان فیصل آباد سے پکڑے گئے، سیکیورٹی اداروں نے ثمن آباد کے علاقے میں چھاپہ مار ا اور رانا ثناءاللہ کے ڈیرے کے قریب روپوش شعیب چیمہ کو حراست میں لے لیا۔
طارق نامی دوسرے ملزم کو مکوآنہ سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو فیصل آباد سے کاؤنٹر ٹیررارزم ڈیپارٹمنٹ لاہور منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ بھی ان کا ٹارگٹ تھے۔
تحقیقاتی اداروں نے شجاع خانزادہ کے ڈیرے سے مشکوک موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے حملہ آوروں کے بارے میں جاننے کے لیے شجاع خانزادہ کے ذاتی ملازمین سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، تحقیقاتی ادارے سہولت کاروں کی قیام گاہ تک بھی پہنچ گئے۔