بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

صوبائی وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا، خاتون سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار جبکہ جائے وقوع سے ملنے والے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔

اٹک حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اٹک خودکش حملے کی تحقیقات کے دائرہ مزید وسیع کردیا۔

جے آئی ٹی نے جائے وقوع سے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرکے جانچ پڑتال شروع کردی ہے جبکہ اُس گھر کا بھی سراغ لگا لیا ہے جہاں دہشگردوں اور سہولت کاروں نے منصوبہ بندی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران خاتون سمیت پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔

جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کے جسمانی اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد کیس میں مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔ سولہ اگست کی صبح اٹک میں دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزداہ سمیت 22افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں