تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اٹک: مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد لقمہ اجل بن گئے

اٹک: صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے فتح جنگ میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فتح جنگ کی تحصیل کھوڑ روڈ فتح جنگ کے قریب ٹریلر اور بس میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور بیس سے زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل اسپتال فتح جنگ منتقل کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فتح جنگ میں ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خوشاب: دلخراش ٹریفک حادثہ، 7 جانیں نگل گیا

واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جہاں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں دھند کے باعث چودہ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں تھیں، حادثے میں بارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -