منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اٹک میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ، 9 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

(8 فروری 2026): اٹک کے علاقے خگوانی میں گیس لیکج کے باعث گھر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیوکے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کمرے کی کچی چھت گر گئی، ملبہ کے نیچے دب کر 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ملبہ سے نکال کر ٹی ایچ کیو اپستال حضرو مںنتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی دیواریں اور چھت گر گئیں۔

کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل تھے، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں