کراچی میں آئل ٹینکرز کی آمدورفت معطل ہونے پر اٹک آئل ریفائنری بند ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کروڈ آئل کی سپلائی رک جانے پر اٹک ریفائنری نے اپنا مین یونٹ بند کر دیا ہے۔ اٹک ریفائنری کا کہنا ہے کہ ریفائن پروڈکٹس پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ترسیل نہیں ہو رہی۔
اس حوالے سے اٹک ریفائنری نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرتے ہوئے خط میں بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک بڑھتا جا رہا ہے، اسٹاک بڑھنے سے ریفائنری کا آپریشن متاثر ہے۔
اٹک ریفائنری نے شیئر ہولڈرز کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ ریفائنری کا کہنا ہے کہ آمدورفت اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بہتر ہونے تک پلانٹ بند رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


