تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دیا جائے’، اٹارنی جنرل کا سابق جج کو خط

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا لندن سے اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہائی کمیشن کو خط لکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہائی کمیشن کو خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لکھاہے ، خط کی کاپی رانا شمیم ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ لطیف آفریدی سمیت سیکریٹری وزارت خارجہ اسلام آباد کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیاہے کہ اصل بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلد عدالت میں پیش کیاجائے، بیان حلفی کی کاپی نمائندے کےسامنے دستخط کرا کر محفوظ کی جائے، کسی ابہام سے بچنے کیلئےحلف نامےکی کاپی سربمہر لفافے میں دی جائے، پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ وزارت خارجہ کے ذریعےرجسٹرارہائیکورٹ کوبھیجےگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا رانا شمیم کو اصلی حلف نامہ اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو اصلی حلف نامہ اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا کا حکم دے رکھا ہے۔

گذشتہ دنوں ہونے والی سماعت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ دیکھنا ہوگا رانا شمیم اور اخبار میں آنیوالاحلف نامہ مختلف ہے یا نہیں، حلف نامہ مختلف ہے تو اخبار کے اوپر بہت سنجیدہ سوالات کھڑے ہو جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج راناشمیم بیان حلفی کیس میں توہین عدالت کی سماعت 7دسمبر کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -