تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیرون ملک سے آنے والے ملازمین متوجہ! سعودی عرب میں اہم فیصلے

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں غیرملکی ملازمین سمیت دیگر امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ورچوئل اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریکروٹنگ کمپنیاں بیرون ملک سے لائے جانے والے گھریلو ملازمین کی انشورنس کرانے کی پابند ہوں گی۔

سعودی حکومت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ انشورنس اخراجات ملازم لانے کے مجموعی اخراجات میں شامل کیے جائیں گے نیز یہ انشورنس 2 سال تک کرنا ہوگا۔

دو سال کی مدت ختم ہونے پر کفیل کا اختیار ہوگا کہ وہ انشورنس جاری رکھے یا ختم کردے۔

سعودی کابینہ کے فیصلے کے مطابق سرکاری محکموں میں کام کرنے والے مستقل یا عارضی ملازمین کے علاوہ وہ افراد جو خاص مدت کےلیے ملازمت کرتے ہیں انہیں بھی سوشل انشورنس میں شامل کیا جائے گا۔

سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں!

اجلاس میں دیگر عالمی معاملات سمیت مسئلہ فلسطین بھی زیر غور آیا۔ کابینہ اراکین نے فلسطینی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Comments

- Advertisement -