تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمرہ زائرین کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست

ریاض: سعودی عرب کی وزارت برائے حج اور عمرہ نے عمرہ زائرین کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ شعبان کے مہینے میں زائرین کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافہ ہوا۔

سعودی گزیٹ کی رپورٹ کے مطابق بدھ 9 مئی کے روز سعودی وزارت نے 6 اپریل سے پانچ مئی تک کے زائرین کے اعداد و شمار جاری کیے جس میں بتایا گیا کہ ماہِ شعبان میں دنیا بھر سے 61 لاکھ 36 ہزار 139 زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے۔

سعودی وزارت نے رپورٹ موصول ہونے والی درخواستوں اور ویزہ جاری کرنے کی روشنی میں مرتب کی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ برس ماہ شعبان میں 57 لاکھ 19 ہزار 398 زائرین عمرہ ادا کرنے پہنچے تھے، رواں سال کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زائرین نے 13 روز مکہ اور 8 دن مدینے میں قیام کیا جبکہ گزشتہ برس اُنہیں 9 روز مکہ اور پانچ روز مدینے میں رکنے کی اجازت دی گئی تھی۔

سعودی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زائرین میں سے 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد 15 سال سے کم عمر جبکہ 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد 15 سے چوبیس سال، اسی طرح 25 تا 34 برس کے 7  لاکھ 75 ہزار، 25 تا 34 برس 9 لاکھ 93 ہزار، 35 تا چوالیس برس کی عمروں کے 35 گیارہ لاکھ سے زائد اور 45 سے 54 برس کے 12 لاکھ 93 ہزار  سے زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب بہت جلد عمرہ کے خواہشمندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائےگا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ زائرین کی تعداد پاکستان سے آئی، مجموعی طور پر شعبان کے ماہ میں 13 لاکھ 71 ہزار 544 پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان میں بھی دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے آنا چاہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -