پیر, جون 15, 2026
اشتہار

خوارجی سرغنوں کی پی ٹی آئی رہنما کو اپنا بندہ قرار دینے کی آڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان اور جنوبی وزیرستان میں مبینہ خوارجی سرغنوں کی آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ پی ٹی آئی رہنما آصف محسود کو اپنا بندہ قرار دیکر بھتہ لینے سے روکنے کا کہہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان اور جنوبی وزیرستان میں موجود فتنہ الخوارج کے دو سرغنوں کی مبینہ آڈیو سامنےآگئی۔

آڈیو میں خوارج پی ٹی آئی رہنما آصف محسودکو اپنا بندہ قرار دیکر بھتہ لینے سے روکنے کا کہہ رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو کے مطابق خوراج راکٹی نے پی ٹی آئی ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کی پرچی دی اور تلاشی لی، افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اور ہدایت کی آصف محسود کواغوا نہ کیا جائے۔

لیک آڈیو میں خوارجی بادشاہ نے ہدایت دی آصف محسود کو جانے دیا جائے اور تلاشی پرمعذرت کریں،مبینہ آڈیو افغانستان میں موجود خوارجی بادشاہ اورجنوبی وزیرستان کے راکٹی کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں