تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

آڈیو لیکس کا معاملہ، مریم نواز نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ہائی پاور جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر مکمل اختیاراتی جےآئی ٹی بننی چاہئےجس میں وزرا،آئی ایس آئی،آئی بی کےلوگ شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس  جے آئی ٹی میں شاہ محمود قریشی،اعظم خان اور اسدمجید کو بلاکرتحقیقات کی جائیں، اگرہم یہ سب نہیں کرسکتےتو پھرگھرجاکرکمبل لیکرسوجاناچاہئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں، آج کیا سوچتا ہوگا؟ کہنے کو کیا ہے؟ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھاؤ گے؟ عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معافی کوئی مانگےیانامانگےوہ حقائق جوقوم کےسامنےآگئےاس سےبڑی کوئی چیزنہیں،مریم نواز جس قسم کےشواہد سامنےآچکےہیں اسےگرفتارکرکےبندکرناچاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس : مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر باعزت بری

مریم نواز نے وزیراعظم اور خود کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جو بھی آڈیو،ویڈیو سامنے آئیگی آپ کو پتہ چلے گا کہ ہم ملک کا احترام کرتےہیں، جعلسازی کی تحقیقات نہیں ہوتی اس پرسزاہوتی ہے، آڈیولیک کےبع دکونسی تحقیقات رہ جاتی ہے؟ اب سزادیناباقی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے اپنے دامار راحیل منیر کے کاروبار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راحیل منیر میرے بیٹوں سے بڑھ کر ہے، وہ اپنےخاندان کاکاروبارچلاتاہے،اس معاملے پر میں عمران خان کی کسی بات کاجواب نہیں دیناچاہتی۔

مریم نواز نے کہا کہ شرم عمران خان کو آنی چاہئے کہ میرے داماد کی مشینری آئی وہ انکےکےدورمیں آئی، راحیل نے آدھی مشینری کےلئےدرخواست دی تھی، راحیل نےجب درخواست دی تو وزیراعظم آفس میں چیک کیاگیا، وزیراعظم آفس نےکہا کہ اب بھارت پرسے چیزیں منگوانے پر پابندی ہے ، آپ یہ مشینری کہیں اورسےمنگوالیں، راحیل
نےبھی قانون کااحترام کیااورمیں نےبھی کیا۔

Comments

- Advertisement -