تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

"عمران خان کو نااہل کرانے کی کوشش کرنے والے پچھتائیں گے”

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ماہ اگست کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تیس اگست تک اہم وقت ہے، اگست میں سجنےوال اسیاسی دنگل ملکی اورعوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاسی بےامنی مزید انتشاراورخلفشارپیدا کرےگی اس تناظر میں مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کےکاندھوں پرآگئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ عمران خان اور اسکی پارٹی کونا اہل قراردینےکی کوشش کرنےوالےخود پچھتائیں گے۔

گزشتہ روز بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا تھا کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں، دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی بھوکی تیرہ جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے جس کے باعث سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -