تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اترپردیش، بھابھی سے حسد، ممانی کے ہاتھوں 2 سالہ بھانجے کا بہیمانہ قتل

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ممانی نے اپنی بھابھی سے بدلا لینے کے لیے 2 سالہ بھانجے کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین کو پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جنہوں نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

خواتین نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ انہیں اپنی بھابھی سے مسائل تھے کیونکہ اُن کے ہاں اولاد کی پیدائش نہیں ہوئی تھی، بس اسی جلن اور حسد میں بھانجے کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے بچے کی گمشدگی کا واقعہ مقامی پولیس اسٹیشن میں 29 ستمبر کو درج کرایا۔ جس کے بعد پولیس نے تلاش شروع کی تو بچے کی لاش گھر کی الماری سے ملی۔

پولیس حکام کے مطابق خواتین نے بچے کا گلا گھونٹا اور پھر لاش کو کمبل میں لپیٹ کر ڈبے میں ڈالا، بعد ازاں اُسے الماری میں چھپا دیا تھا۔ ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دم گھٹنے کی وجہ سے بچے کا انتقال ہوا۔

پولیس حکام نے  بتایا کہ ہمیں ماں نے بتایا تھا کہ آخری بار بچہ اپنی ممانی کے پاس گیا تھا، اُس کے بعد سے لاپتہ تھا، تمام گھر والوں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد جب ممانی کا نمبر آیا تو وہ سامنے آنے سے کتراتی رہیں، ہم نے اُن سے جب سوالات شروع کیے تو وہ گھبرا گئیں اور پھر خود ہی قتل کا اعتراف کیا‘۔

پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر دوسری خاتون کو بھی گرفتار کیا جس نے قتل میں معاونت فراہم کیں، دوسری ملزمہ بھی مقتول بچے کی ممانی تھیں۔

Comments

- Advertisement -