آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلا ون ڈے میلبرن میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے جنہیں صرف ایک رن پر مچل اسٹارک نے آؤٹ کردیا۔ جبکہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 24 رنز پر گرگئی عبداللہ شفیق 12رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم ایک سال بعد پہلا ون ڈے انٹر نیشنل کھیل رہی ہے، ٹیم چار فاسٹ بولروں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے 11 کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میکگورک، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی کی دھوم
اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلوی کپتان کی جانب سے ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی کرائی گئی، ایم سی جی میں سیریزکے آغاز سے قبل محمد رضوان، پیٹ کمنزنے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔