site
stats
کھیل

آخری ون ڈے: پاکستان کو آسٹریلیا سے 57 رنز سے شکست

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے 57 رنز سے جیت لیا۔ سیریز چار ایک سے میزبان ٹیم کے نام رہی۔

ایڈیلیڈ میں ہونے والے آخری ون ڈے میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیتا۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر وارنر کا کیچ چھوٹ گیا۔ اس کے بعد وارنر اور ٹریوس ہیڈ دونوں نے سنچریاں جڑ دیں۔

دو سو اڑتالیس گیندوں کے بعد پاکستان کو پہلی وکٹ ملی۔ وارنر 179 اور ہیڈ 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے 3 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 369 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے رنز دینے کی سنچری بنائی۔

جواب میں مشکل ہدف کے آگے پاکستانی بیٹنگ لائن 312 رنز پر ہمت ہار گئی۔ اظہر علی پھر ناکام رہے۔

بابر اعظم کی سنچری اور شرجیل کی تیز اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی اور سیریز 1۔4 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔ پاکستان کے لیے دورے کا اختتام مایوس کن رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top