سڈنی: آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں چل بسے جس کے سبب آسٹریلوی ٹیم کے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کی اور سابق کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارچ نے 26 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راڈنی مارش کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھے گی۔
We are deeply saddened by the passing of Rod Marsh.
A brilliant wicketkeeper and hard-hitting batter, Rod’s contribution to Australian cricket was outstanding and he will be truly missed.
Our thoughts are with his wife Ros, children Paul, Dan and Jamie and his many friends. pic.twitter.com/DXR0rEyZjx
— Cricket Australia (@CricketAus) March 4, 2022
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کےعظیم کھلاڑی راڈنی مارش کو دونوں ٹیموں کاخراج عقیدت کیا۔
میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی مہمان ٹیم راڈنی مارش کی یاد میں بازو پرسیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہی ہے۔
لیجنڈری کرکٹر 74سال کی عمرمیں ایڈیلیڈ کےاسپتال میں کوما میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔