بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کا ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

اسٹیو اسمتھ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے، کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری اور برینڈن ڈاجٹ شامل ہیں۔ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے، کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

نیوزی لینڈ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔

اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

ولیمسن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بہت سا ٹی20 ٹیلنٹ موجود ہے، اب ان کا وقت ہے کہ وہ اس فارمیٹ میں بلیک کیپس کو آگے لے کر جائیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا آسان جیت کو مشکل بنانے پر ردعمل

واضح رہے کہ 35 سالہ کھلاڑی نے 75 میچز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کی، جن میں ٹی20 ورلڈ کپ کے دو سیمی فائنلز (2016 اور 2022) اور ایک فائنل (2021) شامل ہیں۔

کین ولیمسن نے اپنی شاندار کیریئر میں 2575 رنز اسکور کیے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ولیمسن مستقبل میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں