سڈنی: آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026ء بروز جمعرات سے ہوگا، اس حوالے سے اعلان کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اپیل کی ہے کہ رمضان میں دنیا بھر خصوصاً غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
واضح رہے کہ عمان میں یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت تمام مساجد میں نماز استسقا کی ہدایت
عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی Ramadan کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


