کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں واپسی میں تاخیر ہے، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود ہوں گے اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، برسبین ٹیسٹ سے قبل انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا انعقاد 4 دسمبر سے ہوگا۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان
یاد رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


