سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 17 رکنی مضبوط اور متوازن اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی حتمی تیاریوں کا حصہ ہوگی، جس کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہوگا، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچز 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔
مچل مارش کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اسکواڈ میں ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین اور جوش انگلس شامل ہیں، جو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کا بھی حصہ رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق سیریز میں چند نمایاں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے، جن میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔
پی سی بی کا پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا اعلان
آسٹریلیا کے 17 رکنی اسکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، مہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



