سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ محدود اوورز سیریز کے لیے نئی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے انڈر 19 عالمی کپ ٹیم کے کپتان اولیور پیک اور آل راؤنڈر لیام اسکاٹ کو پہلی بار موقع دیا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نوجوان بلے باز جوئل ڈیوس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولرز رائلی میریڈتھ اور بلی اسٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
جارج بیلی نے بتایا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
مچل مارش پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں دوروں میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ گلین میکسویل کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
اللہ کا شکر ہے ملک کے لیے اچھا کھیلنے میں کامیاب رہا، اذان اویس
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے تینوں سینئر فاسٹ بولرز آئندہ عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ مہم کی تیاری کے لیے آرام کریں گے، جس کا آغاز اگست میں ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


