دہلی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پانچ میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے دہلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی ٹیم کو 76 رنز کی اوپنز شراکت داری ملی، عثمان خواجہ اور اے جے فنچ نے مل کر گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، جدیجا نے پہلا آؤٹ کیا جس کے بعد فنچ کو 27 رنز پر پویلین جانہ پڑا۔
مزید پڑھیں: عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، سوشل میڈیا صارفین کی کوہلی الیون پر تنقید
بعد ازاں عثمان خواجہ اور پی ایس پی ہینڈسکوپ نے 99 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، 33 ویں اوور میں عثمان خواجہ 106 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مجموعی اسکور میں تین رنز اضافے کے بعد میکسویل بھی پویلین روانہ ہوئے، اس کے بعد آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہیں کرسکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 100 رنز بنا کر نمایاں بلے باز جبکہ کمار تین وکٹیں لے کر نمایاں بلے باز رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ پائلٹ نکلے
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز میدان میں آئے تو 15 کے مجموعی اسکور پر اوپنر دھون آؤٹ ہوئے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے۔
آر جے شرما 56، کمار 46 اور کے ایم جادوؤ 44 نمایاں بلے باز رہے جبکہ زمپا نے تین بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کوہلی الیون مقررہ پچاس اوورز میں صرف 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا نے 35 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔