تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایڈم زمپا کی جادوگری، نیوزی لینڈ کو 113 رنز سے شکست

کوئنز لینڈ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ریکارڈ  113 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوز لینڈ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری کے تباہ کن اسپیل کے باعث آسٹریلوی ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہوئی، آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اسٹیو اسمتھ نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے مجموعے کو 195 رنز تک پہنچایا۔

کینگروز کے ٹیل اینڈرز نے اپنی ٹیم کی لاج رکھی، مچل اسٹارک 38، جوش ہیزل ووڈ 23 اور ایڈم زمپانے 16 رنز اسکور کئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 38 رنز کے عوض 4، جبکہ میٹ ہنری نے 33 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک سو چھیانوے رنز ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم بھی کینگروز بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 82  رنز پر ڈھیر ہوگئی،کیوی ٹیم کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نیوزی لینڈ پر قہر بن کر ٹوٹے اور  پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے، مچل سیٹنر 15 اور مچل بریسول 12 رنز بناسکے۔

اسی تاریخ ساز فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

Comments

- Advertisement -