منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ایشیز ہوئی آسٹریلیا کے نام، پرتھ میں انگلینڈ کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ: ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 403 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلیا نے کپتان اسٹون سمتھ کی ڈبل سنچری کی بدولت 662 رنز بناکر اننگز دیکلیئر کر دی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ پر 259 رنز کا دبائو تھا، جسے انگلینڈ کے بلے باز سنبھالنے میں یکسر ناکام رہے اور زیادہ مزاحمت نہیں کرسکے اور انگلینڈ کو مقابلے میں اننگز اور 41 رنز سے شکست ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایشزسیریز: آسٹریلیا نےپہلےٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

یاد رہے کہ سیریز میں آسٹریلیا‌ کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی، جب کہ ایڈیلیڈ کو مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

یہ گذشتہ دس برس میں‌ آٹھواں موقع ہے، جب میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی. ایک دہائی میں‌ فقط دو بار مہمان ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔

پرتھ ٹیسٹ میں‌آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند کا بہت چرچا ہوا، جس نے انگلش بلے باز جیمز ونس کو بولڈ کیا تھا، اس گیند کو دنیائے کرکٹ کے چند مبصرین کی جانب سے تاریخ کی بہترین گیند قرار دیا جارہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں