منگل, جون 9, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ہماری ٹیم سے توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ کو اہمیت نہیں دیتے، گزشتہ کچھ عرصے سے تیاری کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھنا چاہیے جس نے ہمیں مایوس کیا ہے، ہمیں ان پرفارمنسز کو قبول کرنا ہوگا۔

یہ پڑھیں: رکی پونٹنگ کا آسٹریلیا کی ناکام ورلڈ کپ مہم پر شدید ردعمل سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ہمیں مزید رنز کرنے چاہیے تھے، تینوں شعبوں میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، بہت سارے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ پرفارم نہیں کیا، ابھی ہر چیز پر انگلی اٹھانے کا وقت نہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ واپس جا کر تمام چیزوں کا جائزہ لیں گے اور اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہوگا، اگلے ورلڈ کپ سے قبل اور بھی ٹورنامنٹس ہیں، ہمارے کھلاڑی بی بی ایل اور پی ایس ایل کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کم ہیں مگر ہم اپنی تیاری کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں