The news is by your side.

Advertisement

ایک اور ٹیم نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی

آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی، فنچ کی قیادت میں سینئر بیٹسمین میکسویل کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کا اعلان کرتے ہوئے 21 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے۔ایرون فنچ کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم 4 ستمبر سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔

آسٹریلیو ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی حکومت نے ٹیم کو پابندیوں سے استثنیٰ دیتے ہوئے دورے کی اجازت دی ہے اور یہ وبا کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ ہوگا۔

اس سیریز کی صورت میں انگلینڈ میں 18 میچز کے انعقاد کا ہدف مکمل ہوئے جائے گا اور کورونا بحران کے باعث ہونے والے خسارے میں کمی آئے گی۔

انگلینڈ بورڈ نے آسٹریلوی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے مالی اہداف بھی پورے ہونے کی توقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں