جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست، ایشیز سیریز آسٹریلیا کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی (8 جنوری 2026): آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ایشیز سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 160 رنز کا ہدف ملا، جو آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگ 384 رنز پر تمام کی تو آسٹریلوی ٹیم نے 567 رنز بنا کر پہلی اننگ میں 183 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی تھی۔

انگلش ٹیم دوسری اننگ میں 342 رنز ہی بنا سکی، یوں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 160 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دو، دو سنچریاں سامنے آئیں۔

 

ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگ میں 163 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جب کہ مچل اسٹارک سیریز میں 31 وکٹیں لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

واضح رہے کہ آسٹریلیا سیریز کے ابتدائی تین میچز جیت کر پہلے ہی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا تھا جب کہ چوتھا میچ انگلینڈ کے نام رہا تھا۔ اس سیریز میں پرتھ اور ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز صرف دو دن میں ہی ختم ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں