ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو پناہ دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کی جانب سے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں محفوظ ہیں اور یہاں قیام کرسکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔

یہ خواتین کھلاڑی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026ء کے سلسلے میں آسٹریلیا گئی تھیں۔

اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑ دیا!

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کے مطابق 5 کھلاڑیوں نے مدد طلب کی تھی، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم کو بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں